بلاول بھٹو زرداری نے حقائق کی روشنی میں نوازحکومت پر چارچ شیٹ لگائی ‘احتساب سب کیلئے برابر ہونا چاہئے ‘حکمرانوں کے پاس عوام کے فلا ح و بہبود کا کوئی ویثرن نہیں ‘پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے آمروں کے سیاسی انتقام کا سامنا کیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر نصیب چندکا بیان

جمعہ 19 فروری 2016 17:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر نصیب چندنے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے حقائق کی روشنی میں نوازحکومت پر چارچ شیٹ لگائی ‘احتساب سب کے لئے برابر ہونا چاہئے ‘حکمرانوں کے پاس عوام کے فلا ح و بہبود کا کوئی ویثرن نہیں ہے ‘پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے آمروں کے سیاسی انتقام کا سامنا کیا ہے ‘مخالفین اپنے سیاسی انتقام کا شوق پورا کررہے ہیں عوام پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجات دہندہ مانتے ہے حکمرانوں کی بدہضمی ہماری سمجھ سے باہر ہیں کسی بھی صوبے میں پیپلز پارٹی کو دیوار سے نہیں لگاسکتے پیپلز پارٹی کے قائدین سیاسی طور پر آج بھی اپنے ہم عصر سیاستدانوں پر بھاری ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے عوام کی خاطر جانیں قربان کیں آج ملک جمہوریت صرف پیپلز پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کی بدولت ہے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی جیب پر مزید کسی ڈاکے کی اجازت نہیں دے گی عوام کا خون نچوڑنے کی بجائے انہیں ریلیف دیا جائے پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ملک کے مختلف اداروں کو وسائل فراہم کئے روزگار،ہسپتالز،سکولز،کالیج عوام کے فلاح و بہبود کے لئے ہر فورم میں جدوجہد کی ہے سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کیا آج ملک کی قومی معیشت کا کوئی پرسان حال نہیں عوام کا جینا محال ہوگیا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں