پشاور‘ پیسکوکی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری‘39 کمرشل اور گھریلو ڈائریکٹ کنکشنز موقع پر پکڑلئے

جمعہ 19 فروری 2016 17:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے ڈائریکٹرنسیم اﷲ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سرویلینس سمیع اﷲ بنگش کی سربراہی میں پسکو شاہی باغ اور وزیرباغ سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور اس دوران 39 کمرشل اور گھریلو ڈائریکٹ کنکشنز موقع پر پکڑلئے گئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے․اس کے علاوہ کئی ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کرکے پسکو میٹر لیبارٹری پشاور بھیج دیا گیا ہے․ پسکوسرویلینس ٹیم نے مردان میں تخت بھائی,شیرگڑھ کے علاقوں میں چھاپے مارے اور 12 عدد ڈائریکٹ کنکشنز پکڑلئے جن کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے․پسکوسرویلینس ٹیم نے پسکوچارباغ ڈویژن سوات کے علاقوں میں بھی چھاپے مارے اور کئی ڈائریکٹ کنکشنز اورٹیمپرڈ میٹر پکڑلئے ․ پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں