وزیراعظم کا بیان کرپشن کے خاتمے کی مہم کوروکنے کی کوشش ہے، رحم بادشاہ شیرپاؤ

جمعرات 18 فروری 2016 18:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما رحم بادشاہ شیرپاؤنے کہاہے کہ نیب کے خلاف وزیراعظم نوازشریف کابیان کرپشن کے خاتمے کے مہم کو روکنے کی کوشش ہے ۔ نیب ایک قومی ادارہ ہے اور وزیراعظم کااس ادارے کے خلاف بیان مناسب نہیں۔ نیب کوکسی کے دباؤمیں آئے بغیر بلاامتیاز پورے ملک میں کام کرناچاہئیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے صوبہ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کے اختیارات محدود کردیے گئے اوراب وفاقی حکومت نیب کو آزادانہ فرائض سرانجام دینے سے بازرکنے کی کوشش کررہی ہے۔ رحم بادشاہ نے کہاکہ نیب ایک قومی ادارہ ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ جو افراد یا ادارے کرپشن میں ملوث ہے ان کے خلاف کارروائی کریں اور اس ملک کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں واپس لائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کابیان کرپشن کے خاتمے کے مہم کو روکنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا نیب کے خلاف بیان غیرآئینی اور نیب کو دھمکی دینے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں