دنیا بھر کی ذہین ترین دس اقوام میں شمار 20 کروڑ آبادی والے ملک میں وسائل اور پوٹینشل کی کوئی کمی نہیں ،مشتاق احمد خان
جمعرات 18 فروری 2016 18:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتا ق احمد خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی ذہین ترین دس اقوام میں شمار 20 کروڑ آبادی والے ملک میں وسائل اور پوٹینشل کی کوئی کمی نہیں لیکن حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کے باعث 60 ہزار افراد بدامنی کی نذر ، دو کروڑ 20 لاکھ بچے حصول تعلیم کی بجائے چائلڈ لیبر پر مجبور ، 60 فی صدآبادی پینے کے صاف پانی سے محروم اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر سہولیات عوام کے لیے دستیاب نہیں ۔
ملکی وسائل کو فروغ دینے کے بجائے کمیشنوں کے حصول کیلیے دیگر ممالک کے گیس کے منصوبے لیے جارہے ہیں جب کہ روزانہ 14 ارب روپے کی کرپشن ملک کو کھوکھلا کر رہی ہے جو بھارت ، امریکہ ، داعش اور دہشت گردی سے زیادہ بڑا خطرہ ہے ۔(جاری ہے)
وہ المرکز اسلا می پشاور میں سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کر رہے تھے ۔ پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال ، امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ مصباح اللہ اور سابق ممبرصوبائی اسمبلی ارشد خان بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر ضلع چارسدہ مٹہ مغل خیل سے ویلج ناظم نوید احمد خان ، جنر ل کونسلر ارباب ہارون نثار ، ملک سلیم خان ، ضیاء الرحمان، یوتھ کونسلر ارباب بلال احمد ، شہزاد خان ، کسان کونسلرز سید کمال سیٹھ ،جاوید خان ، خواتین کونسلرز زوجہ راج ولی اور زوجہ خوشحال نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مشتاق احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس وقت جس بدامنی ، غربت ،جہالت ،لوڈشیڈنگ اور کرپشن کاشکار ہے وہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ہے ۔ دنیا بھر میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے جبکہ ہمارے حکمران عوام کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام پر مہنگائی ،بے روز گاری، جہالت اور بیماری کو مسلط کررکھا ہے ۔عام آدمی حکومت کی مایوس کن کارکردگی سے سخت پریشان ہے۔ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرکے اس کا گھیراؤ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں جس سے ہماری آزادی اور مستقبل کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے نیب کو دھمکی آمیز رویہ اپنایا ہے ملک میں کرپشن امریکہ ، بھارت ، داعش اور دہشت گردی سے بڑا خطرہ ہے ۔ملک میں کرپشن ختم ہوگی تو ملک ترقی کے راہ پر گامزن ہوگااور عوام خوشحال ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ احتساب کے ادارے ہر قسم کے دباؤ ، لالچ اور تحریص سے آزاد ہو اور غیر جانبداری اور شفافیت سے کام کرے گی تو عوام کا اعتماد اداروں پر بحال ہوگا ۔تیل کے قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور ادوایات کے قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں افرادی قوت اور وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ہے ۔ صنعتی بستیاں قبرستان بن چکی ہیں اور ترقی کا پہیہ رک چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام سیاسی وجماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر کرپشن کے خلاف تحریک میں شریک ہو ں تاکہ ہم کرپشن فری ماڈل پاکستان بنانے میں کامیاب ہو جائیں۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 6 سے زائد افراد جاں بحق، مال مویشی بھی ہلاک
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ملاقات،مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت اور ورلڈ فوڈ ..
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں یوتھ روبو ٹک 24 کے میگا ایونٹ ، عبد الکریم تورڈھیر نے ..
خیبرپختونخواہ حکومت نے بجلی چوری معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کر دی
خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کے باعث حادثات ، 46 افراد جاں بحق ، 60 زخمی
وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخو ا سے رابطہ
پشاور، بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کارروائیاں جاری ، ڈپٹی کمشنرخیبرکیپٹن (ر) ثنا اللہ خان
ڈپٹی کمشنرپشاورکا بڈھنی نالے کا دورہ، پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کےا جلاس کے موقع پر مصروفیات، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کےڈ پٹی انڈر سیکرٹری برینٹ نیمین کی ملاقات
-
معروف عالم دین ڈاکٹراسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
-
وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا