ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف کیلئے فزیکل ٹیسٹ 27اور 28فروری کو ہونگے
تازہ ترین : 1

ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف کیلئے فزیکل ٹیسٹ 27اور 28فروری کو ہونگے

پشاور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء)ڈپٹی رینجروائلڈ لائف (بی پی ایس ۔11) کی پوسٹ کیلئے فزیکل ٹیسٹ 27اور 28 فروری پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کے فارسٹ ہاسٹل گراؤنڈ پشاور میں ہونگے۔ متعلقہ امیدواروں کو کال لیٹرز جاری کردیئے گئے ہیں تاہم جن امیدواروں کو ان کے کال لیٹرز موصول نہ ہوں وہ کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/02/2016 - 13:08:46

اپنی رائے کا اظہار کریں