کرپشن کیخلاف تحریک چلانے والے سراج الحق اپنے علاقے میں خود کرپشن کے مرتکب ہو رہے ہیں، زاہد خان

جماعت اسلامی کے دو وزراء صوبے کی کرپشن مافیا میں شامل ہیں، طریقہ کار کی منافی بھرتیاں کی گئی ہیں ،سیکرٹری اطلاعات عوامی نیشنل پارٹی

بدھ 17 فروری 2016 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے خیبر پختونخوا کی یونین کونسلز اور ویلج کونسلوں میں سیکرٹریوں کی گریڈ7 پر بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں بکھرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کے ضلع لوئر دیر کی 41 یونین کونسلوں اور 6 ویلج کونسلوں میں این ٹی ایس پاس کرنے والے ایک بھی امیدوار کو بھرتی نہیں کیا گیا 100 نمبروں میں سے75 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی بجائے 46 سے 56 تک نمبر حاصل کرنے والے متعدد امیدواروں کو میرٹ کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا ہے زاہد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی ممبران کی طرف سے اختیارات کیلئے جلوسوں کے بعد دھرنے کے اعلان کو صوبے کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

زاہد خان نے مزید کہا کہ سینیٹر سراج الحق کی پارٹی کے دو وزراء صوبے کی کرپشن مافیا میں شامل ہیں اور جماعت اسلامی ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کر رہی ہے دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے بیانات قوم کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ دہشت گردی کی پاکستان میں آغاز میں کون سی جماعت آمر اور بیرونی دنیا کی آلہ کار تھی اور ضیاء الحق او ر مشرف کے ادوار میں کی جانے والی کرپشن میں جماعت اسلامی اقتدار میں بھرپو شراکت دار تھی ۔

اے این پی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے خلاف چیف سیکرٹری صوبہ خیبر پختونخوا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کارروائی نہ کی گئی تو معاملہ نیب کو بجھوائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں