ایف سی آرکو ختم اور فاٹا کو پاٹا کی طرح خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے ،فاٹا سیاسی اتحاد

حکمران سن لیں سہ روزہ دھرنا ایک کروڑ عوام کی آواز ہے،فاٹاکے عوام ہمارے بھائی ہیں ،دلوں سے لگا کر قبول کرینگے پشاور پریس کلب کے سامنے فاٹا سیاسی اتحاد کے سہ روزہ دھرنا سے سیا سی قائدین کا خطاب

بدھ 17 فروری 2016 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) فاٹا سیاسی اتحاد نے ایف سی آرکوختم کرکے فاٹا کوپاٹا کی طرح خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کامطالبہ کردیافاٹا سیاسی اتحاد کے صدر اقبا ل آفریدی ، جما عت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید ، فاٹا سیاسی اتحاد کے سیکرٹری جنرل زرنور آفریدی،PPP کے جنگریز مھمند،ANP کے نثار مھمند ،قومی وطن پارٹی کے ظاھر شاہ،وکلاء برادری کے صدر رحیم شاہ،نیشنل پارٹی اعجاز آفریدی اور وکلاء برادری کے سابق صدر اعجاز مھمند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے ایک کروڑ عوام الحا ق پاکستان چاہتے ہیں تا کہ پاکستان مستحکم ہو جائے جبکہ حکمران اس میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں جو ملک و قوم کے ساتھ دشمنی کا زندہ ثبوت ہے۔

حکمران فاٹا کو 68 سال بعد بھی علاقہ غیر کہتے ہیں جو فاٹا کے عوام سے نفرت کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا میں لوڈشیڈنگ ،غربت اور بے روزگاری نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔پینے کیلئے صاف پانی نہیں ملتا ہے جبکہ صحت و تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔ فاٹا کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک بند کر کے ملک کے دیگر شہریوں کے برابر حقوق دئے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ آئین کی دفعہ 247 میں ترمیم کر کے فاٹاکے ایک کروڑ عوام کے آئینی حقوق بحال کئے جائیں ، اعلیٰ عدالتوں سپریم کورٹ و ہا ئی کورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھایا جائے اور فاٹامیں انصاف کی حکمرانی قائم کی جائے۔

حکومت متأثرین کی دوبارہ بحالی کیلئے 500 ارب روپے کے مالی پیکج کا اعلان کریں تاکہ فاٹا میں ویران گھر سکول ہسپتال وغیر ہ کی دوبارہ تعمیر ہو جائیں اور فاٹا میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹی قائم ہو جائے۔مقررین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود فاٹا پارلیمنٹرین کو فاٹا کیلئے قانون سازی کا حق دیاجائے۔سہ روزہ دھرنے میں شمالی وزیرستان کے سیاسی اتحاد نے بھی شر کت کی ۔

جس میں اتحاد کے چئیر مین ملک غلام نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متا ثرین کے گھروں اور دکانوں کے سامان کی نیلامی بند کی جائے اور شمالی وزیرستان کے مسائل و مشکلات کو کم کر کے ان کو باعز ت طور پر اپنے اپنے گھروں کو واپس بھی جائے۔سہ روزہ دھرنا میں فاٹا کے تمام علاقوں خیبر ،وزیرستان ،مھمند،باجوڑ ،اورکزئی ایجنسی ،کرم ایجنسی اور FR کے لوگ شریک ہوئے۔

آج کے دھرنے میںPPP کے صوبائی قائدین رحیم داد خان ،ایوب شاہ ، پختونخوا اولسی تحریک کے صدر سید عالم محسود ،ANP کی شازیہ اورنگزیب نے خطاب کیا اور کہا کہ ہم پختونخوا کے عوام فاٹا کے عوام کو خوش آمدید کہتے ہیں۔فاٹا کے عوام ہمارے مسلمان اور پختون بھائی ہیں ، دلوں سے لگا کر قبول کریں گے ہم ایک ہیں اور ایک ہو کر رہیں گے ۔سہ روزہ دھرنا کے شرکا ء گوFCR گو، گو فاٹا گو ،گو غلامی گو،فاٹا مرجز پختونخواکے نعرے لگا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں