آئی جی خیبرپختونخوا نے قراقرم ہائی وے فورس کی تشکیل کے لئے صوبائی حکومت سے فنڈ ما نگ لیا

بدھ 17 فروری 2016 16:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی نے صوبائی حکومت سے قراقرم ہائی وے فورس کی تشکیل کے لئے فنڈز کا مطالبہ کر دیا یہ مطالبہ آئی جی کے پی کے نے صوبائی حکومت کو لکھے خط میں کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا خط میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ قراقرم ہائی وے فورس کے لئے فنڈز دیئے جائیں خط میں لکھا گیا کہ قراقرم ہائی وے فورس سے پاک چین اقتصادی راہداری کو محفوظ بنایا جائے گا فورس کے قیام کے لئے صوبائی حکومت نے وفاق سے 2 ارب 3 کروڑ روپے کا فنڈ مانگا ۔

رقم سے 1152 اہلکار بھرتی اور 36 چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی فورس کا ہیڈ کوارٹر بٹگرام میں ہو گا ۔ خط میں مزید کہا گیا کہ قراقرم ہائی وے پر ماضی میں دہشت گردو ں کے حملے ہوتے رہے ہیں اس لئے اس سے نمٹنے کے لئے فورس چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں