وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا مستعفی ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن حامد خان کو مناظرے کا چیلنج

بدھ 17 فروری 2016 16:28

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا مستعفی ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن حامد خان کو مناظرے کا چیلنج

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے مستعفی ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبرپختونخوا جنرل(ر) حامد خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا کرپشن کے تمام الزامات مسترد کرتا ہوں ڈی جی احتساب اختیارات کم کرنے پر مستعفی ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے پی کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے سابق ڈی جی احتساب کمیشن جنرل(ر) حامد خان کی جانب سے لگائے جانے والے کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مستعفی ڈی جی احتساب کو کسی بھی مقام پر مناظرے کی دعوت دیتا ہوں حامد خان ثبوت لے آئیں کسی بھی ٹی وی چینل پر مناظرہ کر لیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی سامنے آ جائے گا ۔

وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کبھی بھی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی نہ ہی ملوث رہا ہوں اگر ایک بھی الزام ثابت ہو گیا تو مجھے سیاست کرنے کا کوئی اختیار نہیں ۔ سیاست چھوڑ دوں گا اگر الزام ثابت نہ کر سکے تو حامد خان کو معافی مانگنی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں