پشاور ،ون وے کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ کے مشیر سورن سنگھ کا 200روپے کا چالان
تازہ ترین : 1
پشاور ،ون وے کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ کے مشیر سورن سنگھ کا 200روپے کا ..

پشاور ،ون وے کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ کے مشیر سورن سنگھ کا 200روپے کا چالان

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری۔2016ء)پشاور میں خیبر روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر سورن سنگھ کا 200روپے کا چالان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پشاور میں خیبر روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیربرائے اقلیت سورن سنگھ غلط سمت پر جا رہے تھے کہ ٹریفک وارڈن نے انہیں روک لیا اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر انہیں 200روپے کا چالان تھما دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2016 - 15:23:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں