پشاور:پولیس تاجر رہنما حلیم جان قتل کیس کی تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ پر پڑے گولیوں کے خول اٹھانا ہی بھول گئی

Malik Usman ملک عثمان پیر 15 فروری 2016 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 فروری۔2015ء) پشاورپولیس تاجر رہنما حلیم جان قتل کیس کی تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ پر پڑے گولیوں کے خول اٹھانا ہی بھول گئی اور گزشتہ روز دکان سے صفائی کے دوران گولیوں کے خول مل گئے۔ پشاور کے مصروف ترین بازار قصہ خوانی میں9 فروری کو دن دیہاڑے تاجر رہنما حاجی حلیم جان کے قتل کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے لیکن مکمل توجہ نہیں دی گئی اور فائر کی گئی دو گولیوں کے خول وہیں پڑے رہ گئے۔ گذشتہ روز حاجی حلیم جان کی دکان کی صفائی کے دوران خول ملے جو ان کے بیٹے کے حوالے کیے گئے۔ قصہ خوانی کے بیک سائڈ سے داخل ہونیوالے قاتل کی گولیوں کے نشانات ابھی تک دکان پر موجود ہیں۔ تاجر رہنما کی قتل کی ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید جنگی خان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں تاہم ابھی تک مقتول کے خاندان کے کسی فرد نے تھانے سے رابطہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انوسٹی گیشن آفیسر چھٹی کے باعث تھانے میں موجود نہیں تھے جبکہ دوسری طرف تاجر تنظیمیں تحقیقاتی آفیسروں کی کام سے بھی مطمئن نہیں۔ حاجی حلیم جان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق ٹارگٹ کلر نے 4 گولیاں فائر کیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں