لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر،وزیراعظم نے تقرری ..
تازہ ترین : 1

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر،وزیراعظم نے تقرری کی سمری پر دستخط کردیئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14فروری۔2016ء)لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر کر دئیے گئے،وزیر اعظم نواز شریف نے انکی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیئے۔اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر ہو گئے ہیں ان کی تقرری کی سمری پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دستخط کر دیئے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک اس وقت سیکریٹری دفاع کے فرائض انجام دے رہے ہیں،گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کیلئے وہ بحیثیت سیکریٹری استعفیٰ دے دیں گے۔محمد عالم خٹک کور کمانڈر کوئٹہرہے،انہوں نے آئی جی ایف سی خیبر پختونخواا ور بلوچستان کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔

وقت اشاعت : 14/02/2016 - 18:36:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں