محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر
تازہ ترین : 1
محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر

محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2016ء)لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر ہو گئے،ان کی تقرری کی سمری پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دستخط کر دیئے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک اس وقت سیکریٹری دفاع کے فرائض انجام دے رہے ہیں،گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کیلئے وہ بحیثیت سیکریٹری استعفیٰ دے دیں گے۔محمد عالم خٹک کور کمانڈر کوئٹہ رہے،انہوں نے آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا بلوچستان کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔

وقت اشاعت : 14/02/2016 - 17:35:15

اپنی رائے کا اظہار کریں