پشاور اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.2ریکارڈ ،علاقہ میں خوف وہراس
تازہ ترین : 1

پشاور اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.2ریکارڈ ،علاقہ میں خوف وہراس

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 فروری۔2016ء )پشاور، سوات اورگردونواح میں 5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹرریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور افعانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ 5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

وقت اشاعت : 14/02/2016 - 11:29:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں