بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں خواتین مستفید ہورہی ہیں، ماروی میمن

جو خواتین گزشتہ سروے میں اپنی رجسٹریشن نہیں کراسکی وہ نئی سروے لسٹ میں اپنا نام ضرور رجسٹر ڈ کروائیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کارڈ ہولڈر خواتین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائیں جارہے ہیں جس میں لاکھوں بچوں کی رجسٹریشن کی گئی ہیں ، چیئر پرسن بی آئی ایس پی کاتقریب سے خطاب

جمعہ 12 فروری 2016 17:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یکم جولائی 2015سے بی آئی ایس پی پروگرام کی ماہانہ رقم 1500سے بڑھاکر 1700کر دیا گیا ہے۔

اور یہ بقایا جات مارچ 2016میں ادا کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہر ہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی علاقائی کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی پروگرام سے مستفید خواتین کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی بی آئی ایس پی خیبرپختونخوا عرفان خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلطنت خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جویریہ قاضی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ماروی میمن نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں خواتین مستفید ہورہی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت پانچ سال پہلے مستحق خاندانوں کے لئے ایک سروے شروع کیا گیا تھا۔ جس کی تکمیل کے بعد ملک بھر میں مستحق خاندانوں کی صحیح تعداد معلوم کرنے کے لئے 2016میں دوسرا سروے کیا جائیگا جو کہ دو سالو ں میں مکمل ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جو خواتین گزشتہ سروے میں اپنی رجسٹریشن نہیں کراسکی وہ نئی سروے لسٹ میں اپنا نام ضرور رجسٹر ڈ کروائیں۔

ماروی میمن نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کارڈ ہولڈر خواتین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائیں جارہے ہیں۔ جس میں لاکھوں بچوں کی رجسٹریشن کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی طرف سے اس پروگرام کو ایک موثر پروگرام تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف غربت کی خاتمے کے لئے بلکہ غریب اور مستحکم خاندانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو وزیراعطم بلاسود قرضہ سکیم سے مستفید ہوکر اپنا کاروبار شروع کرنا چاہیے۔ یہ پروگرام مستحق خواتین کے لئے ایک انقلاقی اقدام ہے اور وفاقی حکومت اسے جاری رکھے گی۔ اس سے قبل ماروی میمن نے پروگرام سے مستفید ہونے والے خواتین کی طرف سے بنائی گئی گھریلو ہینڈی کرافٹس کے سٹال کا معائنہ کیا اور بے حد سراہا اور کہا کہ آپکی یہ مصنوعات انٹرنٹ پر ڈالنے سے آپ کو ایک معقول آمدنی کا ذریعہ بن جائیگا۔ بعد میں ایک خاتون نشاط نے ماروی میمن کو اپنے ہاتھ سے بنائیں ہوئی خوبصورت ٹوپی پیش کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں