انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ،عمرآباد نائٹ رائیڈرنے خلیل جمخانہ کو 39رنز سے ہرایا

جمعہ 12 فروری 2016 16:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) پہلے انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں عمرآباد نائٹ رائیڈرنے خلیل جمخانہ کو 39رنز سے ہراکر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے میچ میں عمر آباد نائٹ رائیڈرنے پہلے کھیلتے ہوئے99رنز بنائے،شہزاد حسین 39،بلال 21اور سکندر17رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔خلیل جمخانہ کی طرف سے واجد خان نے6جبکہ سمیع اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔اسکے جواب میں خلیل جمخانہ کی پوری ٹیم صرف 60بناکر ڈھیر ہوگئی،جس میں صرف عابداللہ 13،جہانگیر 10رنز بناسکے۔عمرآباد نائٹ رائڈرکی طرف سے امجد ،دلاوراور رمضان خان 3,3وکٹیں حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں