سیف گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈمیڈل جیتنے پر اپنے بیٹے ناصر اقبال پر فخر ہے،والدفرمان علی

جمعرات 11 فروری 2016 17:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) انڈیامیں جاری سیف گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈمیڈل جیتنے والے سکواش کے باصلاحیت کھلاڑی ناصر اقبال کے والدفرمان علی نے کہاہے کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے بیٹے نے انڈیاجیسے میں ملک میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیت کر قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے ،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ․ دن دور نہیں جب ناصر اقبال سکواش کا عالمی چمپئن بنے گا۔

اپنی رہائش گا ہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرمان علی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے بڑی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے اور ہمیشہ اس کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہوں گاپاکستان سکواش فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام کو چاہئے کہ وہ ناصر اقبال اور ان جیسے دوسرے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ آفزائی کا سلسلہ جاریرکھیں تاکہ آگے بھی ملک کی نیک نامی کیلئے اسی طرح کارنامے انجام دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انکے بیٹے ناصر اقبال نے انڈیاکی سرزمین پر سیمی فائنل میچ میں انڈین کھلاڑی کو 3-1سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ فائنل میں اپنے ہم وطن فرحان زمان کو14-12،11-7اور11-9سے ہراکر پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے میں اہم کردار ادا کر کے پورے خاندان کا سرفخر سے بلند کر دیا۔انکاکہناتھاکہ ناصر اقبال میں وہ تمام ترصلاحیت موجود ہے جو کہ ایک عالمی چمپئن میں ہونی چاہئے اورانشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ناصر اقبال سکوا ش کی دنیاپر حکمرانی کرینگے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ پی ایس بی اور سکواش فیڈریشن انکی سرپرستی جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں