محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے 4ہڑتالی افسران کے تبادلے ..
تازہ ترین : 1

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے 4ہڑتالی افسران کے تبادلے کر دیئے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری۔2016ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے 4ہڑتالی افسران کے تبادلے کر دیئے۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شہزادی جمیلہ کا تبادلہ ہری پور کر دیا، ہیڈ نرس گلشن آراء کا تبادلہ ڈیرہ اسماعیل خان کر دیا گیاجبکہ کلینیکل ٹیکنالوجسٹ اعصام گل کا تبادلہ سوات اور سراج برقی کا تبادلہ دوران پور کر دیا گیا۔

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 16:59:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں