پشاور : بونیر کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر نوجوان نے چچا زاد بھائی کی آنکھیں ..
تازہ ترین : 1

پشاور : بونیر کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر نوجوان نے چچا زاد بھائی کی آنکھیں نکال لیں

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء): بونیر کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر نوجوان نے اپنے چچا زاد بھائی کی آنکھیں نکال دیں۔ تفصیلات کے مطابق اختر علی شاہ نے اپنے کزن عبد الرحمان کو 5 لاکھ روپے قرض دیا جس کے بعد قرض کی رقم واپس طلب کرنے پر چچازاد بھائی نے تشدد کر دیا۔ اختر علی شاہ نے الزام عائد کیا کہ عبد الرحمان نے قرض کی رقم کے واپسی کے مطالبے پر میری آنکھیں نکال دیں ۔ اختر علی شاہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تشدد سے اختر علی شاہ کی ایک آنکھ ضائع جبکہ ایک زخمی ہو گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 14:16:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں