پشاور، ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس

مارکیٹ میں اشیائے خوردو نوش کے نرخوں کے طلب و رسد کا جائزہ ،قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ

بدھ 10 فروری 2016 21:04

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ عیان اللہ کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ہو ا جس میں محکمہ خوارک کے ڈی ایف سی ہاشم خان ، محکمہ ہائے صنعت، لائیو سٹاک ، ٹی ایم ایز، حیوانات و ڈیر ی ڈیویلپمنٹ کے افسران ، پریس کلب کے صدر حاجی شفیع ، تنظیم تاجران کے احسان باچہ ،ہوٹل ، نانبائی ، دودھ ،بیکرز ،کریانہ ، ہوٹل، قصائی ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں اور پریس کلب کے صدر حاجی محمد شفیع نے شرکت کی۔

اجلاس میں مارکیٹ میں اشیائے خوردو نوش کے نرخوں کے طلب و رسد کا جائزہ لیتے ہوئے قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا۔ چاول سیلہ کائنات کی فی کلو نرخ 110 روپے سے کم کرکے 100روپے کلو، سیلہ نمبر2 کرنل90روپے سے کم کرکے 80روپے فی کلو، سیلہ نمبر 2 75روپے سے کم کر کے 60روپے فی کلو ، چنا سفید موٹا 130 روپے فی کلو کم کرکے 120روپے کلو ، دال چنا موٹا 120روپے فی کلو، دال مسور چھوٹا 130 روپے کلو ، دال مونگ دھوتی سالم 155 روپے فی کلو سے کم کرکے 135روپے فی کلو، دال مونگ سبز موٹی سالم 140روپے سے کم کرکے 130روپے کلو ، دال ماش دھوتی نمبر 1 ،220 روپے فی کلو سے بڑھا کر 240روپے فی کلو ، لوبیا لعل نمبر1 ، 100روپے فی کلو ، لوبیا ایتھوپیا 70روپے سے کم کر 60روپے فی کلو ، پکی ہوئی مچھلی 270سے بڑھا کر 280روپے فی کلو ، پکوڑا سپیشل 200روپے فی کلو، پکوڑا سادہ165روپے فی کلو، دودھ 70روپے فی کلو سے 80روپے، دہی 75روپے سے بڑھا کر 85فی کلو، مرغ کڑاہی 425روپے سے بڑھا کر 450روپے اور کباب سپیشل 300روپے سے بڑھا کر 320 روپے فی کلو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ نے تاجروں کو تنبیہ کی۔ کہ پرائس کمیٹی کے مقررکردہ نرخوں کو سختی سے پابندی کریں۔ اور نرخ نامے نمایاں مقامات پر اویزاں کرنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کے معیار کو چیک کرنے کیلئے آلات حاصل کر لئے گئے ہیں۔ اور بازاروں میں قیمتوں اور اشیائے خورا ک کے جانچ پڑتال کا عمل مزید تیز کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں