آفتاب احمد شیرپاؤکا تاجر رہنماء عبدالحلیم جان کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار
تازہ ترین : 1

آفتاب احمد شیرپاؤکا تاجر رہنماء عبدالحلیم جان کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤنے معروف تاجر رہنماء عبدالحلیم جان کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے مقتول تاجررہنماء کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تدارک کو یقینی بنانے کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مرحوم تاجر رہنماء حاجی عبدالحلیم جان انتہائی شریف النفس انسان تھے اور تاجر برادری کے لئے مرحوم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔آفتاب شیرپاؤ نے مرحوم تاجر رہنماء کی مغفرت اور لواحقین کے صبر و جمیل کیلئے دعا کی

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 21:02:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں