پشاور شہر سے باہر جنر ل بس اسٹینڈ کے لیے زمین منتخب کر لی گئی، نیا بس اسٹینڈ 802 کنال پر مشتمل ہو گا،عنایت اللہ

بدھ 10 فروری 2016 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان کے صدار ت میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین ، ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود ، ڈائیریکٹر جنر ل پی ڈی اے سلیم وٹو، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ ،ضلعی ناظم ارباب عاصم ، ٹاؤن ناظمین ، ٹاؤن ٹی ایم اوز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کو پشاور شہر سے باہر جدید جنر ل بس اسٹینڈ کی تعمیر ، پشاور میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن اور آپریشن کے بعد سڑکوں اور بازاروں کے بحالی کے بارے میں بریفنیگ دی گئی ۔ ڈی جی پی ڈی اے نے سینئر وزیر کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ پشاور شہر سے باہر جنر ل بس اسٹینڈ کے لیے زمین منتخب کر لی گئی ہے اور نیا بس اسٹینڈ 802 کنال پر مشتمل ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جدید بس اسٹینڈ میں تمام سہولیات فراہم کی جائے گی اور بس اسٹنیڈ میں تفریحی پارک ، شاپنگ سٹورز اور ہوٹل قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جدید بس اسٹینڈ کے قیام کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو لکھا گیا ہے اور پی سی ون تیار کی جارہی ہے جب کہ 15 مارچ کو سینئر وزیر کو جنر ل بس اسٹینڈ کے ڈائیز این اور پی سی ون کے بارے میں مکمل بریفنیگ دی جائے گی ۔

ٹاؤن ون انتظامیہ نے اجلاس کو تجاوزات کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ پشاور کے 17 بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا ہے بازاروں اور سڑکوں کی بحالی اور تعمیر کے لیے 100 ملین روپے منظور ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پشاور سبزی منڈی کو70 فٹ تک کشادہ کر کے عام ٹریفک کے لیے ون وے کے طور پر کھول دیا گیا ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بھانہ ماڑی روڈ کے لیے ساڑھے چار کروڑ روپے منظور ہوچکے ہیں اور بہت جلد اس پر کام کا آغاز ہوگا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہاکہ پشاور کو جدید ترین صوبائی دارالحکومت بنانے کے سلسلے میں شہر سے باہر جدید بس اسٹینڈبنارہے ہیں ۔پشاور کو خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ بلدیات پشاور کے لیے بڑے بڑے پراجیکٹس پر کام کا آغا ز کررہا ہے جس سے نہ صرف پشاور کے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ پشاور کے عوام کو تمام جدید سہولیات فراہم ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پشاور کے میگا پراجیکٹ ریگی ماڈل ٹاؤن پر بہت تیز ی کے ساتھ کا م کر رہے ہیں اور بہت جلد اس میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کر لی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں