سرکاری اداروں کی نجکاری سے مسائل حل نہیں بلکہ جنم لیتے ہیں،رحم بادشاہ شیرپاؤ

بدھ 10 فروری 2016 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما رحم بادشاہ شیرپاؤ نے پشاور کے ہسپتالوں اور پی آئی اے میں ظالمانہ لازمی سروس ایکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ہسپتالوں میں اس قانون کے نفاذ سے ایک طرف اگر ڈاکٹرز اور دیگرعملہ متاثرہورہاہے تو دوسری جانب ان کے ہڑتالوں سے مریض بھی مشکلات کا سامناکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ عمران خان ایک جانب پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کی مخالفت کررہے ہیں اور دوسری جانب خیبرپختونخوا میں اس کی حمایت کررہے ہیں جو کہ سراسرتضاد ہے اور ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ صوبائی حکومت سنجیدگی سے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی مشکلات کونیک نیتی سے دورکر یں تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج جاری ہوسکے۔

انہوں پی آئی اے کی نجکاری کو بھی حکومت کی نااہلی قراردی اور کہاکہ سرکاری اداروں کی نجکاری سے مسائل حل نہیں بلکہ جنم لیتے ہیں حکومت کو سرکاری اداروں کی نجکاری کی بجائے اس کی اصلاح کیلئے اقداما ت اٹھانے چاہئے۔ رحم بادشاہ شیرپاؤ نے کہا کہ یہ محنت کش طبقے کا پاکستان ہے اور ہم پی آئی اے کے ملازمین اور ڈاکٹروں کے ساتھ ہیں اور ان کی حقوق کیلئے ہرفورم پر بھرپورآواز اٹھائیں گے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں