مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماوں کا حاجی حلیم جان کے خاندان ..
تازہ ترین : 1

مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماوں کا حاجی حلیم جان کے خاندان کے سے اظہار تعزیت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری۔2016ء)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان اور صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے ممتاز تاجر حاجی حلیم جان کے وحشیانہ قتل پر گہرے رنج وغم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی تاجر برادری کیلئے خدمات کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ٹارگٹ کلنگ حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، انہوں نے مرحوم کے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک ، حاجی غلام علی، اور عبدالجلیل جان نے بھی مرحوم حاجی حلیم جان کے بیہمانہ قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 18:05:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں