پشاور،پولیس کا سرچ آپریشن،قمار بازی کے اڈوں پر چھاپے،31 گرفتار
تازہ ترین : 1

پشاور،پولیس کا سرچ آپریشن،قمار بازی کے اڈوں پر چھاپے،31 گرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری۔2016ء)پشاورپولیس نے اندرون شہر سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ قمار بازی کے اڈوں پربھی چھاپے مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ کوتوالی کی حدود میں اندرون گنج کے علاقہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 31 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا۔ آپریشن کے دوران جوے کے اڈوں پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی،پولیس نے 8 قمار بازوں کوبھی گرفتارکیا ہے

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 14:00:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں