گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی احتساب کمیشن کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی،ڈی جی کمیشن حامد زمان مستعفی

منگل 9 فروری 2016 18:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے صوبائی احتساب کمیشن کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی، ڈی جی صوبائی احتساب کمیشن جنرل (ر) حامد زمان نے بدھ کو مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے صوبائی احتساب کمیشن کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ڈی جی صوبائی احتساب کمیشن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی احتساب کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مراسلہ بھی لکھا تھا لیکن جوابی مراسلے میں ڈی جی کے تحفظات کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں