دہشت گردوں کو پناہ گاہوں سے نکال کر حکومتی رٹ بحال کر دی ، آپریشن ضرب عضب کے انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں،قبائلی بھائیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو واپس نہیں آنے دیں گے،آئی ڈی پیز کو بروقت اور باعزت طریقے سے گھروں میں آباد کیا جائے گا، ان سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل ہو گی،قبائلی بھائیوں سے معاشی اور انفراسٹرکچر بحالی کا وعدہ پورا کریں گے،تمام متعلقہ فریقین بحالی کا عمل تیز کریں اور متعلقہ فریقین بحالی میں درپیش رکاٹیں دور کر کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کریں

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا خیبرپختونخوا اور فاٹا کی خصوصی اپیکس کمیٹی سے خطاب

منگل 9 فروری 2016 16:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف قبائلیوں کے عزم پر انہیں خراج تحسین اور متاثرین کو بروقت اور باعزت گھروں میں واپسی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کی پناہ گاہوں سے نکال کر حکومتی رٹ بحال کر دی ، اس وقت آپریشن ضرب عضب کے انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں،قبائلی بھائیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو واپس نہیں آنے دیں گے،آئی ڈی پیز کو بروقت اور باعزت طریقے سے گھروں میں آباد کیا جائے گا اور ان سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل ہو گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کوکور ہیڈ کوارٹر پشاو رمیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اور فاٹا کی خصوصی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی گھروں کی واپسی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ صوبائی حکام اور فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فاٹا سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قبائلی بھائیوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا ،قبائلی بھائیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو واپس نہیں آنے دیں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قبائلیوں کے دہشت گردوں کے خلاف کھڑے ہونے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بروقت اور باعزت گھروں کو واپسی یقینی بنائی جائے گی،جنگ سے متاثرہ گھروں کی تعمیر اور آئی ڈی پیز کی بحالی کی جا رہی ہے۔ قبائلی بھائیوں سے معاشی اور انفراسٹرکچر بحالی کا وعدہ پورا کریں گے،تمام متعلقہ فریقین بحالی کا عمل تیز کریں اور متعلقہ فریقین بحالی میں درپیش رکاٹیں دور کر کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کریں۔آرمی چیف نے کہا کہ اس وقت آپریشن ضرب عضب کے انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں ، اور ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے حکومتی رٹ بحال کر دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں