یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا
تازہ ترین : 1

یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری۔2016ء) پشاور کے علاقہ یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقہ میں ایک گھر کے باہر نامعلوم شرپسندو ں نے دستی بم پھینکا۔ جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔ بم کی موجوگی کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کودی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اس کو ناکارہ بنادیا۔پولیس کے مطابق بم حاجی ہمت نامی تاجر کے گھر پر پھینکاگیاتھا۔ جسے مبینہ طورپر بھتہ خوروں کی جانب سے بھتے کے لئے دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/02/2016 - 14:37:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں