پشاور‘ بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا
تازہ ترین : 1

پشاور‘ بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا

پشاور۔09 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری۔2016ء)پشاورکے علاقہ یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقہ میں ایک گھر کے باہر نامعلوم شرپسندو ں نے دستی بم پھینکا۔ جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔ بم کی موجوگی کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کودی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اس کو ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق بم حاجی ہمت نامی تاجر کے گھر پر پھینکاگیاتھا۔ جسے مبینہ طورپر بھتہ خوروں کی جانب سے بھتے کے لئے دھمکیاں موصول ہوتی رہیں‘ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔

وقت اشاعت : 09/02/2016 - 12:15:48

اپنی رائے کا اظہار کریں