خیبر پختونخوا صنعتی پالیسی2016کی منظوری ، صوبائی کابینہ نے اس سلسلے میں فیصلوں پر حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کے لئے بعض کمیٹیوں کی منظوری دیدی

منگل 9 فروری 2016 00:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 8فروری۔2016ء)خیبر پختونخوا صنعتی پالیسی2016کی منظوری کے نتیجے میں صوبائی کابینہ نے اس سلسلے میں فیصلوں پر حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کے لئے بعض کمیٹیوں کی منظوری دے دی ہے تفصیلات کے مطابق صنعتی پالیسی ،مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویزخٹک ہوں گے جبکہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سینٹر محسن عزیز،سینٹر نعمان وزیر،سیکرٹری محکمہ خزانہ،سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات اور چیئرمین خیبر پختونخوا ای زیڈڈی ایم سی اس کے ممبران ہوں گے اور سیکرٹری محکمہ صنعت مذکورہ کمیٹی کے ممبر کم سیکرٹری ہوں گے جبکہ مانیٹرنگ کمیٹی کے قوائد و ضوابط میں پیش رفت کا سہ ماہی جائزہ لینا،تمام سطحوں پر صنعتی پالیسی پر عمل درآمدکو مکمل طور پر یقینی بنانا،کمزور عمل درآمد کیلئے تدارک کے اقدامات کرنااور صنعتی پالیسی کے مندرجات میں اضافہ ،کمی اور ترمیم کرنا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح فنانس کمیٹی کے چیئرمین ،حکومت خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ ہوں گے جبکہ وزیر اعلی ٰکے معاون خصوصی برائے صنعت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،وائس چیئرمین خیبر پختونخواBoit،سیکرٹری محکمہ خزانہ،سیکرٹری محکمہ صنعت اور چیئرمین خیبر پختونخوا EZDMCاس کے ممبران ہوں گے۔خزانہ کمیٹی کے قواعد و ضوابط میں انڈسٹری سپورٹ فنڈ قائم کرنا ،صنعتی ترقی کیلئے قرضوں /سرمایہ کاری کے لئے فنڈز مختص کرنے کے لئے مقامی اور غیر ملکی بنکوں سے مذاکرات کرنا،اہل سرمایہ کاروں کی مالی امداد کیلئے معیار مقرر کرنااور بیمار اور بند شدہ صنعتی یونٹوں کیلئے مالیاتی پیکج کے لئے مذاکرات کرناشامل ہے۔

اس امرکا اعلان محکمہ صنعت و تجارت کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں