انسداددہشتگردی کی عدالت نے بم دھماکہ میں ملوث ملزم کی جانب سے ضمانت کیلئے دائر درخواست خارج کردی

پیر 8 فروری 2016 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) انسداددہشتگردی کی عدالت نے بم دھماکہ میں ملوث ملزم کی جانب سے ضمانت کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمدظفر خان نے دائر درخواست کی سماعت کی ، استغاثہ کے مطابق خلیل الرحمن ساکن خیبرایجنسی باڑہ پر الزام ہے کہ 23اگست2009ء کو تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود مومن ٹاؤن میں ایک خودکش دھماکہ ہواتھا جس میں مسماۃ جمیلہ بی بی اورلائق خان جاں بحق جبکہ فضل امین شدیدزخمی ہواتھامتعلقہ پولیس نے صاحبزادہ ولد محمدامین کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا خلیل الرحمن کوروپوشی کے بعد گرفتارکرلیاگیاگزشتہ روز عدالت نے ملزم کی جانب سے ضمانت کیلئے دائر درخواست پردلائل مکمل ہونے کے درخواست خارج کردی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں