خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ کر دیا

جو ملازمین ہڑتال کریں گے وہ گھر جائیں گے ۔ ایک مفاد پرست ٹولہ نظام کی بہتری نہیں چاہتا،شہرام خان ترکئی

پیر 8 فروری 2016 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ کر دیا ہے جو ملازمین ہڑتال کریں گے وہ گھر جائیں گے ۔ ایک مفاد پرست ٹولہ نظام کی بہتری نہیں چاہتا۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ آج سے نافذ ہو گیا ہے جو اس قانون کو نہیں مانتا اور اس پر عمل نہیں کریگا وہ گھر جا سکتا ہے،آج تک احتجاج کرنے والوں پر نہ تو لاٹھی چارج ہوا اور نہ ہی انہیں ڈرایا دھمکایا گیا،شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت صحت میں اصلاحات لائی ہے مفاد پرست ٹولہ نظام کی بہتری نہیں چاہتا،انکا کہنا تھا کہ ملازمین کی بڑی تعداد حکومت کیساتھ ہے ،حکومت چاہتی ہے کہ ڈاکٹر وقت پر آئیں اور عوام کی خدمت کریں،ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت کوئی یونین اور ایسو سی ایشن نہیں ہے،حکومت سے اگر کسی نے مزاکرات کرنے ہیں تو وہ ملازمین ہیں کوئی بھی نمائندہ تنظیم اب غیر قانونی تصور ہو گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں