تعصب کے عینک لگانے والوں کو پی ٹی آئی کی شفافیت اور میرٹ نظر نہیں آ رہی ، نادیہ شیر خان

پیر 8 فروری 2016 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) صوبہ خیبر پختونخوا کی پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی ایم پی اے نادیہ شیر خان نے کہا ہے کہ تعصب کے عینک لگانے والوں کو پاکستان تحریک انصاف کی شفافیت اور میرٹ نظر نہیں آ رہی ، سوات میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے انقلاب برپا کرکے ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے صوبائی حکومت میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے تنقید کرنے والے زمینی حقائق مسخ کر رہے ہیں امیر مقام سوات میں اپنی کارکردگی دکھانے کے بجائے تحریک انصاف پر بلا جواز تنقید کرتے ہوئے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، دو سالوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والوں نے عوام کو مزید توانائی بحران میں دھکیل دیا ہے وہ سوات کے ایک وفد سے بات چیت کر رہی تھی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت سے بعض سیاسی مخالفین خائف ہیں جو عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی پر بلا جواز تنقید کر رہے ہیں جو ان کو زیب نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات نعرے نہیں بلکہ زمینی حائق ہے اگر سوات میں ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے کسی حکومت نے کام کیا ہے وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اگر سوات میں ترقی اور خوشحالی میں نظر انداز کیا گیا ہے تو اس کا کریڈٹ ن لیگ کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی شفافیت اور میرٹ پالیسی پر تنقید کرنے والے امیر مقام نے اگر تعصب کے عینک اُتار دئیے تو ان کو تحریک انصاف کے عوامی فلاحی منصوبے نظر آجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں