اقرباء پروری اورکرپشن کادورگزرچکا ہے، تمام ترقیاتی منصوبوں پر پوری شفافیت کے ساتھ عمل درآمد جاری ہے حبیب الرحمان

پیر 8 فروری 2016 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیراوقاف، زکوۃومذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے اور خدمت کے جذبے کے تحت ضلع بونیر میں بالعموم اور پی ۔کے 78 میں بالخصوص آب رسانی ،بجلی اورسڑکوں کی پختگی کے منصوبوں پرکروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے آج پشاورمیں ضلع بونیر کے عمائدین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اقرباء پروری اورکرپشن کادورگزرچکا ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں پر پوری شفافیت کے ساتھ عمل درآمد جاری ہے تاہم اس کے باوجود اگرکسی کوشکایت ہو تو وہ حکومت کے نوٹس میں لائیں تاکہ کرپٹ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جاسکے۔حاجی حبیب الرحمن نے وفود کے اراکین کو تلقین کی کہ وہ علاقے کی ترقی کے لئے اپنے باہمی اختلافات بھلادیں اورترقی اورخوشحالی کویقینی بنانے کے لئے موجودہ صوبائی حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں