خیبرپختونخوا میں سی سی،چکوراورتیتروں کے شکارکا سیز ن اختتام پذیر

پیر 8 فروری 2016 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) صوبائی محکمہ جنگلی حیات کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوامیں سی سی،چکوراورتیتروں کے شکار کاسیزن 7 فروری 2016 سے اختتام پذیر ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ تاریخ کے بعد کالے تیتر،بھورے تیتر،سی سی اورچکور کے شکارپرمکمل پابندی عائدہے۔لہٰذا تمام شکاری حضرات کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس کی پابندی کریں جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قید اورجرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں