پشاور : گورنر خیبر پختونخواہ نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم نواز شریف کو اپنا استعفی ..
تازہ ترین : 1
پشاور : گورنر خیبر پختونخواہ نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم نواز شریف کو اپنا ..

پشاور : گورنر خیبر پختونخواہ نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم نواز شریف کو اپنا استعفی پیش کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء): گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم نواز شریف کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی کے نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ان کو پیش کیا۔ مہتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے استعفے کے فیصلے پر قائم ہوں۔ اُمید ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف میرا استعفیٰ قبول کر لیں گے ، گورنر کے پی کے نے کہا کہ میں گورنر کے عہدے پر رہ کر سیاسی سر گرمیوں سے دور ہوں اور 2018ءکے الیکشن کے لیے اپنے حلقے کی عوام کے پاس جانا چاہتا ہوں جس کے باعث میں نے استعفیٰ پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سردار مہتاب خان اپنا استعفیٰ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کر چکے ہیں جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 12:38:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں