کوہاٹ ،اینٹی پولیو قطرے پلانے کی چار روزہ مہم 15فروری سے شروع ہوگی

اتوار 7 فروری 2016 18:07

پشاور۔07 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 فروری۔2016ء ) ضلع کوہاٹ کے پانچ سال سے کم عمر کے 1لاکھ 91ہزار بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلانے کی چار روزہ مہم 15فروری سے شرو ع ہو گی۔اس مقصد کے لئے 487موبائل،63فکسڈ اور 21ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلائیں گی جبکہ مہم کی مانیٹرنگ کیلئے 118ایریا سپروائز بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

یہ بات نیشنل سٹاپ آفیسر ڈاکٹر شعیب خٹک نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ کی زیر صدارت ضلعی پولیو مکاؤ کمیٹی کے اجلاس کو بتائی۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فخرالدین،اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر، پی ای او (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر ضیاء، ڈاکٹر محبت اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو گزشتہ مہمات کی حاصل شدہ اہداف اور 15فروری سے شروع ہونے والی مہم سے متعلق سیکورٹی پلان اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلا س سے اپنے مختصر خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اینٹی پولیوقطرے مہم ایک اہم قومی کاز ہے لہذ ا کسی متعلقہ ادارے یا اہلکار کی جانب سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک مہلک خطرناک مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے مربوط کوششوں کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ پانچ سال کم عمر کے بچوں کو اینٹی پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور انہیں عمر بھر کے لئے اپاہج ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں