پشاور،پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر نے ضلع کونسل کی کابینہ کا اعلان کر ..
تازہ ترین : 1

پشاور،پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر نے ضلع کونسل کی کابینہ کا اعلان کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر نصیب چند نے اقلیتی ونگ کے صوبائی کابینہ سے باہمی مشاورت کے بعد ضلع کونسل کی کابینہ کا اعلان کر دیا اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کونسل ممبران میں جگت رام،سیجرام،انیش کمار،رویندر کمار ،سندیپ کمار اور تحصیل کونسل میں ہری اوم،رویندر کمار اور ہریش کمار کو نامزد کردیا گیا ہے،پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر نصیب چند نے کہا ہے کہ پی پی پی اقلیتی ونگ کے تمام تنظیموں کو مکمل کر کے کام شروع کر دیا ہے مرکزی و صوبائی قیادت کی نگرانی اور ہدایت پرصوبہ بھر میں فعال طریقے سے جیالے کام کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں پارٹی کومزید فعال کر کے پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائیں گے۔پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے۔اقلیت برادری کے لئے پیپلز پارٹی کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پیپلزپارٹی نے ہر دور میں اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/02/2016 - 17:26:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں