نیب خیبرپختونخوانے گزشتہ 14سالوں کے دوران صوبے میں کرپٹ مافیا کے خلاف احتساب عدالتوں میں کل 323ریفرنسز دائر کئے ، 10.58ارب روپے کی کرپشن کی گئی ،425ملزمان گرفتارکئے گئے،نیب نے پلی بارگینگ اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں کرپٹ عناصر سے 1ارب40کروڑ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے،رپورٹ
اتوار 7 فروری 2016 17:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواکی گزشتہ دوسالوں2014-15کے دوران صوبے میں کرپٹ مافیاکے خلاف کارکردگی نہایت مثالی رہی جوکہ نیب کے قیام کے 14سالوں سے بھاری رہی کیونکہ دوسالوں کے دوران نیب خیبرپختونخوا نے کرپٹ عناصر سے اڑھائی ارب روپے کی مختصرعرصے میں ریکوری کرکے نیب کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا جبکہ اس عرصے کے دوران صوبے کے بااثرترین افراد کے خلاف ہاتھ ڈال کران کو نشان عبرت بنایا ۔
اس دوران احتساب عدالتوں میں 82ریفرنسز دائر کئے گئے جس میں 11.68ارب روپے کرپشن کی مد میں لوٹے گئے جہاں نیب نے پلی بارگینگ اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں پالیسی کے تحت2500ملین روپے ریکورکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ نیب خیبرپختونخواکی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نیب خیبرپختونخوانے اپنے قیام سے لے کر 2013تک یعنی گزشتہ 14سالوں کے دوران صوبے میں کرپٹ مافیا کے خلاف احتساب عدالتوں میں کل 323ریفرنسز دائر کئے جس میں 10.58ارب روپے کی کرپشن کی گئی اور425ملزمان گرفتارکئے گئے تاہم نیب نے پلی بارگینگ اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں کرپٹ عناصر سے 1ارب40کروڑ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جبکہ اسکے مقابلے میں گزشتہ دوسالوں کے مختصرترین عرصے میں 2014-15کے دوران نیب خیبرپختونخوانے صوبے میں کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھاتے ہوئے 250ملزمان گرفتارکئے گئے اورکرپشن میں ملوث بڑی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈال کران سے اڑھائی ارب روپے کی ریکوری کرکے نیب کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا۔(جاری ہے)
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات کا ارباب نیاز انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پشاور کے تعمیراتی منصوبے ..
خیبر پختونخوا حکومت کا ضروری اخراجات کے لئے ایک مہینے کی بجٹ منظوری کا معاملہ
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کا معاملہ
گورنرحاجی غلام علی کی کسٹمز ہاؤس پشاور میں 2 شہید کسٹمز انٹیلیجنس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات
خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر )ر(سجاد برکوال کو زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے ..
خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد صوبے بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
چارسدہ، تھانہ تنگی اور تھانہ خواجہ وس کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 12 ملزمان ..
ضلعی انتظامیہ پشاور کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 48 دکاندار گرفتار
صوبائی وزیر آبپاشی خیبرپختونخوا کا حالیہ بارشوں و ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس
معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان کی صدارت میں محکمہ بہبود آبادی کے حوالے سے اجلاس کا ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری