خیبر پختونخواحکومت نے مریضوں کی سہولیات کے لیے صوبے میں تین ہزار سے زائد ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی سمری منظور کر لی

نئے بھرتیوں سے ڈاکٹروں کو بہتر سروز مل سکیں گی ‘سیکرٹری صحت

ہفتہ 6 فروری 2016 16:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) خیبر پختونخواحکومت نے مریضوں کی سہولیات کے لیے صوبے میں تین ہزار سے زائد ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی سمری منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے سیکرٹری صحت جمال یوسف نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں مین ڈاکٹروں کی کمی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔کمی کو پورا کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے صوبے میں 3800 سے زائد نئے ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی سمری منظور کرلی ہے انہوں نے کہا کہ نئے بھرتیوں سے ڈاکٹروں کو بہتر سروز مل سکیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ اقدام ضروری تھاصوبائی حکومت صحت کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اور عوام کے مشکلات سے آگاہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں