کشمیر پر بھارتی تسلط کسی صورت برادشت نہیں کریں گے، ابراہیم قاسمی

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے، پاکستان نے مسئلہ کو نہ اٹھایا تو حکومت اپنا مقام کھو دے گی

جمعہ 5 فروری 2016 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سربراہ وسابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ابراہیم قاسمی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیر پر بھارتی تسلط کسی صورت برادشت نہیں کریں گے،بھارت نے کشمیر میں مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے،عالمی طاقتیں مسلہ کشمیر حل کرائیں، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بھارت خود یکم جنوری 1949 کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اور خود ہی اقوام متحدہ کی قرارداد سے پیچھے ہٹ گیا، 2014میں جب اسکارٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتاہے تو پھر کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتا ،مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے، حکومت پاکستان نے مسئلہ کو نہ اٹھایا تو حکومت اپنا مقام کھو دے گی، حق رائے دہی کے سوائے مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں ،مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے محض نعرے بازی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اوباما اور مودی کے گٹھ جوڑ کودنیا نے مسترد کر دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے خوب دیکھنا چھوڑ دے، ہر فورم پر اس کی مخالفت کریں گے ، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا خواب ممکن نہیں،اقوام متحدہ کا دہرا معیار مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے ،کشمیر میں آزادی کی تحریک ایک دن منزل پر ضرور پہنچے گی، آزاد کشمیر خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں