دنیا مسئلہ کشمیر حل کرے تو دہشت گردی ختم ہو کر پائیدار امن کی داغ بیل پڑ جائے گی ٗحاجی غلام علی
بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر کو محکوم بنا رکھا ہے اور بین الاقوامی چشم پوشی کی وجہ سے اس نے پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کے نٹ ورک قائم کئے ہیں جن کا خاتمہ نہ ہوا تو پوری دنیا میں بھی امن قائم نہیں ہو سکے گا
جمعہ 5 فروری 2016 18:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور فاٹا چیمبر آف کامرس کے بانی چئیرمین سینیٹر حاجی غلام علی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے تو دنیا میں دہشت گردی ختم ہو کر پائیدار امن کی داغ بیل پڑ جائے گی کیونکہ یہی خطے میں فساد کی اصل جڑ ہے بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر کو محکوم بنا رکھا ہے اور بین الاقوامی چشم پوشی کی وجہ سے اس نے پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کے نٹ ورک قائم کئے ہیں جن کا خاتمہ نہ ہوا تو پوری دنیا میں بھی امن قائم نہیں ہو سکے گا اس کا ازالہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ممکن ہے وہ بوستان آباد شاہ ڈھنڈ میں محمود غزنوی اسلامیہ پبلک سکول و مدرسہ کے زیرہتمام یوم کشمیر کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے سکول کے بچوں اور مقامی علماء و اساتذہ اور والدین کے ہمراہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان ریلی کی قیادت بھی کی اور نعروں کی گونج میں اقوام متحدہ کو کشمیر میں استصواب رائے کی قراردادوں پر عمل اور عالمی برادری کو اپنا فرض یاد دلایا تقریب سے خطیب جامع مسجد شاہ ڈھنڈ مولانا نور محمد، سکول کے ڈائریکٹر ظاہر شاہ اور طلباء و طالبات نے بھی خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے حاجی غلام علی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ امریکہ دہشت گردی کے نام پر اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر ہی چند ممالک کو ملاکر دوسرے ممالک پر چڑھائی کر دیتے ہیں افغانستان پر شب خون مار کر لاکوں بے گناہوں کو شہید اور اپاہج بنا دیا یہی حال عراق، لیبیا، مصر اور اب شام میں کر دیا مگر امن قائم نہیں کر سکے بلکہ ہر جگہ بدامنی کی آگ الاپ دی اسلئے وقت کا تقاضا ہے کہ کشمیرپر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو عملی جامہ پہنا کر دنیا میں پائیدار امن کا عملی آغاز کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی صدی ہے اور عالمی برادری اسے دہشت گردی اور نسل کشی کی نظر کرنے کی بجائے علم و حکمت کو فروغ دینے میں مدد دے ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی نیز کشمیریوں کو بھی یقین دلایا کہ پاکستان کا ہر بچہ ان کی آزادی تک بھارتی تسلط اور مظالم کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجوڑتا رہے گا حاجی غلام علی نے اہل علاقہ پر زور دیا کہ وہ نئی نسل کو معیاری سکولوں میں تعلیم دلا کر دہشت گردی کی عفریت سے بچائیں۔
متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت