پی سی بی کے نئے آئین کے تحت ینگ خلیل کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے
تازہ ترین : 1

پی سی بی کے نئے آئین کے تحت ینگ خلیل کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری۔2016ء)پی سی بی کے نئے آئین کے تحت ینگ خلیل کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے ،شکیل خان کو صدر اور رحمت اللہ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔اس سلسلے میں ملک کرکٹ اکیڈمی میں ینگ خلیل کلب کے اجلاس منعقد ہوا،جسمیں عہدیداروں سمیت کھلاڑیوں نے کثیر تعدادمیں حصہ لیا۔اس موقع پر گزشتہ کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا ۔اجلاس میں کلب ی نئی کابینہ عمل میں لائی گئی ،جسکے تحت شکیل خان کو صدر،احتشام کو نائب صدر،رحمت اللہ کو سیکرٹری ،وقار خان کو جائنٹ سیکرٹری اور تیمور علی کو فنانس سیکرٹری چن لیا گیا۔

وقت اشاعت : 05/02/2016 - 15:02:35

اپنی رائے کا اظہار کریں