پشاور،فقیرآباد میں سرچ آپریشن، 31 افراد گرفتار، 13 افغان باشندے شامل، اسلحہ برآمد

جمعہ 5 فروری 2016 11:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) پشاور کے رہائشی علاقہ فقیر آباد میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں 31 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 13 افغان باشندے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

پشاور کے رہائشی علاقوں میں سماج دشمن عناصر اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رہا۔ فقیرآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن میں غیرقانونی طور پر مقیم 13 افغان باشندوں اور 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں