پشاور:پولیس نے سرچ آپریشن میں6 افغان باشندوں سمیت 35سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 فروری 2016 17:51

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04فروری۔2016ء) پشاور کے علاقے پھندو میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران6 افغان باشندوں سمیت 35سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت35 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، زیر حراست ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے، آپریشن کے دوران علاقے میں رہائش پزیر افراد کے کوائف چیک کیے گئے،زیر حراست ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں