پشاور ترقیاتی ادارہ نے 60کنٹریکٹ درجہ چہار ملازمین کو مستقل کردیا

جمعرات 4 فروری 2016 17:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) پشاور ترقیاتی ادارہ نے ایمپلائیز سن کوٹہ کے تحت 60کنٹریکٹ درجہ چہار ملازمین کو فوری طور پر مستقل کردیا ہے یہ مستقلی خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اﷲ خان کی ہدایت پر کی گئی ہے واضح رہے کہ سینئر وزیر کو شکایت ملی تھی کہ جاں بحق ملازمین کے بچوں کو قواعد و ضوابط کے بوجود گزشتہ پندرہ سال سے نہ ملازمت دی گئی اور نہ ہی مستقل کیا جا رہا ہے جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اس ضمن میں فوری کاروائی کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں