پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ، 33 افراد گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد
تازہ ترین : 1

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ، 33 افراد گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء )پشاور پولیس کا پھندو کے علاقے میں سرچ آپریشن ، 33 افراد کو مختلف مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد کے قبضے سے 2 پستول، کارتوس اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ پھندو کی حدود میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے33 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے، گرفتار کئے جانے والوں میں غیرقانونی طور پر مقیم 6 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 25 افراد کو آوارہ گردی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 2 پستول، کئی کارتوس اور منشیات بھی قبضے میں لئے گئے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/02/2016 - 12:20:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں