پشاور میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹروں سمیت تمام شعبوں سے متعلق ایسوسی ایشنز کی ہڑتال

بدھ 3 فروری 2016 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) پشاور میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹروں سمیت تمام شعبوں سے متعلق ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کر دی۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹروں سمیت تمام شعبوں سے متعلق ایسوسی ایشنز نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں کثیر تعداد میں ڈاکٹروں ،نرسروں اور د یگر اہلکاروں نے شرکت کی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کو نافذ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل کے صدر ڈاکٹر موسیٰ کلیم کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اگلے ہفتے سے صوبے بھر میں ہڑتال کرینگے۔انہوں نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو صوبہ بھر کی تمام سرکاری ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کیا جائیگا۔ہڑتال کے وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے مریض کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مختلف وارڈز میں انفارمیشن ڈیسک خالی پڑے رہے، بہت سے مریض آپریشن کے انتظار میں رہے لیکن آپریشن تھیئٹر پر تالے پڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں