خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

صوبائی حکومت ،محکمہ پولیس پشاور صدر میں ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں پر قابو پاکر ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،خیبرپختونخواچیمبر

بدھ 3 فروری 2016 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پشاور کینٹ میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں اور طورخم بارڈر پر کسٹمز ٗ این ایل سی اور پولیٹیکل انتظامیہ کے مابین تنازعہ کی وجہ سے افغانستان ایکسپورٹ اور امپورٹ کے عمل میں رکاوٹ پر تشویش کا اظہار کیاگیا ہے اور 2الگ الگ قراردادوں کے ذریعے صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ پشاور صدر میں ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں پر قابو پایا جائے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ دوسری قرار داد کے ذریعے کلکٹر کسٹمز پشاور ٗ این ایل سی اور پولیٹیکل انتظامیہ طورخم بارڈر پر کسٹمز ایجنٹس سے فوری مذاکرات کرکے 2 دن سے جاری ہڑتال کو ختم کراکر امپورٹ اور ایکسپورٹ کا عمل بحال کرے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان کی زیر صدار ت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز چیمبر ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا چیمبر کے سینئر نائب صدر عماد رشید ٗ نائب صدر شجاع محمد ٗ چیمبر کے سابق صدور غضنفر بلور ٗ شرافت علی مبارک ٗ ایگزیکٹو ممبران صادق امین ٗ عبدالجلیل جان ٗ حسنین خورشید ٗ ممتاز علی خان ٗ راشد اقبال صدیقی ٗ اشتیاق محمد ٗ شبنم منیر ٗ مبارک بیگم ٗ سجاد احمداور ضیاء الحق سرحدی ٗ صدر گل ٗ حکیم اﷲ شنواری ٗ عابد اﷲ ٗ فیض رسول اور سمیڈا کے صوبائی چیف جاوید خٹک نے شرکت کی ۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو بااختیار بنانے اور کمیٹیوں کے توسط سے بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ ہر سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرکے بزنس کمیونٹی کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

اجلاس میں چیمبر کے سابق صدر شرافت علی مبارک نے گذشتہ دنوں پشاور صدر میں جیولری کی دکان میں نقب زنی اور پشاور کینٹ میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان سے درخواست کی کہ وہ تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر صوبائی حکومت ٗ پولیس اور انتظامیہ سے بات چیت کریں۔

اجلاس میں ضیاء الحق سرحدی اور عبدالحکیم شنواری طورخم بارڈر پر کلیئرنگ ایجنٹس کی جانب سے جاری ہڑتال سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات بیان کئے اور کہا کہ خیبر پختونخوا چیمبر کلکٹر کسٹمز پشاور ٗ این ایل سی کے حکام اور پولیٹیکل انتظامیہ سے فوری طور پر مذاکرات کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔ اجلاس میں دو الگ الگ قراردادوں کے ذریعے پشاور کینٹ میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں اور طورخم بارڈر پر کسٹمز ٗ این ایل سی اور پولیٹیکل انتظامیہ کے مابین تنازعہ کی وجہ سے افغانستان ایکسپورٹ اور امپورٹ کے عمل میں رکاوٹ پر تشویش کا اظہار کیاگیا ہے اورصوبائی حکومت اور محکمہ پولیس سے مطالبہ کیاگیا کہ پشاور صدر میں ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں پر قابو پایا جائے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ دوسری قرار داد کے ذریعے کلکٹر کسٹمز پشاور ٗ این ایل سی اور پولیٹیکل انتظامیہ طورخم بارڈر پر کسٹمز ایجنٹس سے فوری مذاکرات کرکے 2 دن سے جاری ہڑتال کو ختم کراکر امپورٹ اور ایکسپورٹ کا عمل بحال کرے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں