دیر سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

صوبائی حکومت نے دہشت گرد سلمان کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی

بدھ 3 فروری 2016 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے دیر میں کارروائی کر کے مبینہ دہشت گرد سلمان کو گرفتار کر لیا صوبائی حکومت نے سلمان کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی نے دیر میں مبینہ دہشت گردی سلمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد سلمان پر نوشہرہ میں مختلف سکولوں پر دھماکے کرنے کا الزام ہے اور دیگر وارداتوں میں ملوث بھی رہا ہے ۔ دہشت گرد سلمان صوبائی حکومت کو مطلوب تھا جس کے سر کی قیمت20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں